26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتربنائیں ،ڈپٹی کمشنر نارووال

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتربنائیں ،ڈپٹی کمشنر نارووال

- Advertisement -

نارووال ۔21 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاڈپٹی کمشنرنارووال کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرکوپرائس مجسٹریٹس کی طرف سےکی جانےوالی کاروائیوں کےبارے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےاس موقع پرکہاکہ پرائس مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کوبہتربنائیں۔انہوں نے کہاکہ اجلاس کامقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناہے،ملاوٹ سے پاک سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایاجائے،ذخیرہ اندوزی اوراوورچارجنگ کسی ہرگز قابل قبول نہیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزنےڈپٹی کمشنرنارووال کوبتایاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سےضلع بھرمیں پچھلے 5دنوں کے دوران 14ہزار574 انسپکشنزکی گئی،جن میں 50دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائےگے،جنہیں مجموعی طور پر1لاکھ 55ہزار5سوروپےجرمانہ کیاگیاجبکہ خلاف ورزی پر9 افرادکوپابندسلاسل کیاگیاجبکہ 2دوکانیں سیل کی گئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549380

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں