ہری پور پولیس کی کارروائی ، موبائل فون چھیننے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

89
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے فون برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹی آئی پی کی حدود جی ٹی روڈ جہاز چوک میں موٹر کار مکینک سے موبائل فون چھیننے کا واقعہ رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 382/34PPC مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایچ او ٹی آئی پی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم امانت ولد زرین سکنہ بلال ٹاؤن ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبر AFL454 بھی برآمد کر لی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔