تورغر میں قیام امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں عوام اور پولیس کا کردار اہمیت کا حامل ہے،ڈی آئی جی ہزارہ

59

ایبٹ آباد۔ 22 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے کہا ہے کہ تورغر میں قیام امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں عوام اور پولیس کا کردار اہمیت کا حامل ہے،تورغر کی پولیس بہادر اور ایماندر افسران اور جوانوں پر مشتمل ہے جہاں سے کبھی کوئی بھی کرپشن کی شکایت موصول نہیں ہوئی،پروموشن مسائل میرٹ اور محکماانہ قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کیے جائیں گے اور کسی کیساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہو گی

تمام افسران و جوان اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ان خیالات کا اظہار ضلع تورغر کے دورے کے موقع پر پولیس دربار اور ڈی آر سی ممبران و مشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اُنھوں نے کہا کہ ڈی آر سی کی جانب سے مسائل کے حل کیلے کیے گئے فیصلوں پر قانونی تقاضوں کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے گا اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔اُنھوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں تورغر کی عوام نے دہشتگردوں اور شرپسند عناصر کیخلاف جاری جنگ میں اپنی فورسز کا ساتھ دیا اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی اس کاوش کو جاری رکھا جائے گا۔