سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈنے اوٹاگو کو 69 رنز سے شکست دیدی

آکلینڈ۔23جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے اوٹاگو کو 69 رنز سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور اوٹاگو کو میچ میں کامیابی کے لئے 198 رنز کا ہدف دیا۔ مارک چیپمین نے 68 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،بیون جیکبز 37 اور کپتان شان سولیا 24 رنز کے ساتھ …

آکلینڈ۔23جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 میں آکلینڈ نے اوٹاگو کو 69 رنز سے شکست دے دی ۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور اوٹاگو کو میچ میں کامیابی کے لئے 198 رنز کا ہدف دیا۔ مارک چیپمین نے 68 رنز کی دلکش اننگز کھیلی،بیون جیکبز 37 اور کپتان شان سولیا 24 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

جواب میں اوٹاگو کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور وہ 16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 128 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔اوٹاگو کے اوپننگ بلے باز ڈیل فلپس 40 اور لیو جانسن 32 رنز بناسکے۔آکلینڈ کے آدتیہ اشوک نے تین جبکہ ڈینرو فرنس اور سائمن کین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔یہ آکلینڈ کی سپر سمیش ٹی 20 میں تیسری فتح ہے۔آکلینڈ کے آدتیہ اشوک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔