پشاور۔ 23 جنوری (اے پی پی):اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے ضلع مردان میں کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے4کنال 13 مرلے کمرشل اراضی واگزارکروا کر اسے محکمہ آب پاشی کے حوالے کر دیا ۔ترجمان اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کےمطابق ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں 4کنال 13 مرلے کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے شکایات محکمہ کو موصول ہوئی تھی ،جس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری کی، جس میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کی 4کنال 13 مرلے کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کاٹلنگ کے مٹہ اوڈیگرام میں 1 کنال 5 مرلہ اراضی اور ڈھیرئی میں 3 کنال 8 مرلہ اراضی کو مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے واگزارکرکے اسے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دیا۔