تھانہ دھمیال کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر دو افراد قتل،ایک ملزم گرفتار

60
تھانہ ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے چکلالہ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی ۔23جنوری (اے پی پی):تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرجا روڈ فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

دھمیال پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم ناصر کو تحویل میں لے لیا۔واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت طیب بھٹی اور وجاہت رسول کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سر راہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔