کھیلے جائیں گلندن۔24جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (بروز ہفتہ کو )مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پہلا میچ بورن مائوتھ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں (ہفتہ کو)مزید 6میچے

مزید خبریں
کھیلے جائیں گلندن۔24جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (بروز ہفتہ کو )مزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
پہلا میچ بورن مائوتھ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم ،فالمرکے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں لیورپول اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔چوتھا میچ سائوتھمپٹن اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں وولور ہیمپٹن اور آرسنل کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں پنجہ آزمائی کریں گی۔
25 جنوری کا چھٹا اور آخری میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔\








