پی آئی اے کی نئے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کے لئے روانہ

76
Pakistan International Airlines
Pakistan International Airlines

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کی نئے گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز مسقط کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔

قومی ایئر لائن نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی افتتاحی پرواز پی کے -197 مسقط کے لئے روانہ کر دی۔ یہ پرواز 39 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی ہے ، گوادر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کو رخصت کیا۔ پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کے لئے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے قومی امنگوں اور عوامی ضروریات کے تحت ملک بھر میں فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیے متحرک ہے۔