علمی و سماجی شخصیت میاں عمر بودلہ کی یاد میں ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں تقریب کا اہتمام

109

ڈیرہ غازی خان۔ 24 جنوری (اے پی پی):پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام پروگراموں کے ماہوار سلسلے اعتراف خدمات بیاد رفتگان میں ممتاز علمی،ادبی اور سماجی شخصیت میاں محمد عمر بودلہ کی یاد میں پروگرام منعقد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین سردار حافظ اورنگ زیب آزردہ، عاشق خان بزدار، نعیم اللہ طفیل، محبوب جھنگوی، صوفی سردار خان،ملک سلیم بھٹہ، مجید ناصر، سجاداکبر ملکانی اور دیگر نے کہا کہ انسان دوستی، کتاب دوستی اور ادیب دوستی میں میاں محمد عمر بودلہ اپنی مثال آپ تھے، سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹانا،دوسروں کو احترام دینا ان کا بڑا وصف تھا، قدرت نے انہی حوالوں سے انہیں دوسروں سے ممتاز کیا تھا۔مقررین نے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تقریب میں مرحوم کے عزیزوں، احباب، ادیبوں اور معززین شہر نے شرکت کی۔