مظفرگڑھ۔ 24 جنوری (اے پی پی):کسان کی بکریاں چوری کرتے ہوئے مویشی چور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ جسےشہریوں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس زرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ پیر جگی کی حدود بستی پٹن میں
ریاض حسین نامی مویشی پال کی بکریاں چوری کرتے ہوئے ساجد حسین نامی چور کو اہالیان علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ علاقہ مکینوں نے چور کی خوب درگت بنا کر پولیس تھانہ پیر جگی کے حوالے کر دیا ہے۔