34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک،جنوب مشرقی اضلاع میں ہلکی...

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ،خشک،جنوب مشرقی اضلاع میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان

- Advertisement -

لاہور۔24جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح/رات کے اوقات میں سیالکوٹ ،نارووال بہاولنگر، بہاولپور،اوکاڑہ اور ساہیوال میں ہلکی دھند چھاے رہنے کی توقع ہے ۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور ہلکی دھند چھائی رہی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 06اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب48 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 122فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس ذکی فارمز 155،عسکری ٹین139،ایوی گرین 166،غازی روڈ144،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 170،یو ایس قونصلیٹ 152اور ہائیکنگ اینڈ موٹینی 157ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=551181

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں