سانگلہ ہل۔ 25 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کنٹرولر سول ڈیفنس ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی خصوصی ہدایت پر موڑ کھنڈا میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والی شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس فروخت اور گیس ری فلنگ کرنے والی 09 عدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والا سامان اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔