چین میں پاکستانی سفیر کی  چینی شہر یوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد

116
چین میں پاکستانی سفیر کی  چینی شہر یوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد

بیجنگ۔25جنوری (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے  نئے چینی سال کی آمد پر چینی عوام کو  مبارکباد دی اور پاک-چین تعاون کے لیے اپنی  توقعات کا اظہار کیا۔

چینی میڈیا کے مطابق  ہفتہ کو پاکستانی سفیر  نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان  کئی  اعلیٰ سطی  تبادلے ہوئے، دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خلائی تعاون کے حوالے سے پاکستان نے گذشتہ سال چین کی مدد سے ایک کیوب سیٹ سیٹلائٹ چاند کی  ڈارک سائیڈ  تک بھیجا۔

 انہوں نے امید  ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے  سمیت  اقتصادی، دفاعی  اور ثقافتی شعبوں میں  تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا، مزید چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور   پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔