کوئٹہ۔ 25 جنوری (اے پی پی):بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے کمشنر عبدالشکور خان نے کہا ہے معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کمیشن کا بنیادی مقصد عوام تک معلومات کی رسائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ٹی آئی کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق وفاقی انفارمیشن کمشنر اور سی پی ڈی آئی
آر ٹی آئی مشیر زاہد عبداللہ نے بنیادی انسانی حق کے طور پر معلومات کی تاریخ اور ارتقا پر تفصیلی بات کی،انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں کمیشن عوام تک معلومات تک آسان رسائی کو یقینی بنائے گا، جو صوبے میں شفافیت، احتساب اور عوام کے معلومات کے حق کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔آر ٹی آئی ایکٹ کا مقصد عوام کو بااختیار بنانا اور انہیں بلوچستان کے سرکاری محکموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا اختیار دینا ہے۔