زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس کا 19واں سالانہ کانووکیشن 29 جنوری ہوگا

138

لاڑکانہ۔ 25 جنوری (اے پی پی):زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ کیمپس کا 19واں سالانہ کانووکیشن 29 جنوری بروز بدھ مقامع ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف پروگراموں کے 177 گریجویٹس کو ڈگریاں دینے سمیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو گولڈ اور سلور میڈلز سے نوازا جائے گا، کانووکیشن میں مہمان خصوصی وائس چانسلر آئی بی اے یونیورسٹی سکھر آصف احمد شیخ، بورڈ آف گورنرز کے ممبران ایم این اے خورشید احمد جونیجو، ظہیر حسین شجرہ، زیبسٹ کے نائب صدر ایڈمن اور ایچ آر ڈاکٹر امتیار قاضی، ڈین ایجوکیشن اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹر ریاض احمد شیخ

ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر زاہدہ ابڑو، رجسٹرار ڈاکٹر محمد عاقل، فیکلٹی ممبران، طلباء، طالبات ان کے والدین تعلیمی ماہرین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گے، اس حوالے سے زیبسٹ یونیورسٹی لاڑکانہ کے پروفیسر جلیل احمد تھیبو نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ کانووکیشن تقریب کا انعقاد فارغ التحصیل طلباء کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جو کہ ان کے تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، کانووکیشن کی تقریب کا مقصد طلباء کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور زیبسٹ کے فیکلٹی اور عملے کی کاوشوں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے ان نوجوان ذہنوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا حصہ ڈالا ہے