گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

74
گورنرسندھ کی خیبرمیں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش

کراچی۔ 25 جنوری (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ضلع خیبر کے علاقہ باغ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے 4 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر شاباش دی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کو محفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ،حکومت اور سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔