مورگاہ پولیس نے خاتون کا موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

67
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

راولپنڈی۔26جنوری (اے پی پی):مورگاہ پولیس نے خاتون کا موبائل فون چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے ۔

گھریلو ملازمہ نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزم نے گھر میں کام کاج کے بہانے نمبر مانگا جونہی گاڑی کے پاس گئی تو ملزم میرا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔ مورگاہ پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لا کر ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موبائل برآمد کر لیا ۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔