مظفرگڑھ۔ 26 جنوری (اے پی پی):لیہ پولیس نے کسان کے 15 لاکھ روپے مالیت کے چوری کئے گئے مویشی برآمد کر لئے۔
پولیس زرائع کے مطابق لیہ کے تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس اور سی آئی اے سٹاف نے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی ہدائت پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 99 ٹی ڈی اے کے رہائشی مویشی پال کسان مقصود احمد کے 15 لاکھ روپے ملیت کے چوری شدہ جانور بھکر سے برآمد کر لئے۔
پولیس کے مطابق مویشی چرانے والے3 ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔