ملتان میں گیس ٹینکر پھٹنے سے 5افراد جاں بحق،25 زخمی

81
gas tanker explosion
gas tanker explosion

ملتان۔ 27 جنوری (اے پی پی):ملتان میں گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹنے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 کے مطابق افسوس ناک واقعہ اتوار کو رات گئے حامد پور چوک ،فہد ٹاؤن کے قریب پیش آیا،جس میں ایل این جی گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے سے پھٹ گیا،آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا،

مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز نےبھی فائر فائٹنگ میں حصہ لیا۔امدادی کارروائیوں کے بعد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر مزید علاج معالجہ کیلئے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔