‎نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان پویلین نے’’بیسٹ پارٹنر پویلین ایوارڈ‘‘کا اعزاز حاصل کرلیا

97
PTDC
PTDC

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):‎نیویارک ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان پویلین نے’’بیسٹ پارٹنر پویلین ایوارڈ ‘‘حاصل کرلیا ۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب رانا نے کہا ہے کہ ‎نیویارک میں گزشتہ روزٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2025 کا آغاز ہوا جس میں پاکستان پویلین نے اس ایونٹ میں ’’بیسٹ پارٹنر پویلین ایوارڈ‘‘ حاصل کرکے سب کی توجہ حاصل کی۔‎دنیا کے سب سے بڑے اور مؤثر سیاحتی میلوں میں سے ایک، ٹریول اینڈ ایڈونچر شو، سیاحتی تنظیموں کو ایک عالمی سامعین کے ساتھ جڑنے، تعاون کرنے اور اپنے منفرد پہلو پیش کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ دو روزہ ایونٹ میں پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PTDC) اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے پاکستان ٹورازم پویلین قائم کیا ۔‎ایوارڈ یافتہ پاکستان پویلین میں پاکستان کے دلکش سیاحتی مقامات، شاندار ثقافتی ورثے، اور سیاحت کی وسیع خدمات کو پیش کیا گیا۔ پاکستان پویلین میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کوہ پیمائی، ایڈونچر ٹورزم اور مذہبی سیاحت میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔