28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

قصور۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک‘ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف نئے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری میگا پراجیکٹس کی مقررہ وقت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مفاد عامہ کیلئے شروع کی گئی سکیموں کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور انکی مشکلات دور کرنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ متعلقہ ادارے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تعمیراتی کام روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں میں بہترین کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جائے اور جلد از جلد زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552129

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں