گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشدندیم کی ملاقات

69
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

کراچی۔ 27 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گورنرہائوس ملاقات کی،ملاقات میں گورنر اینیشیٹوز کے تحت کھیلوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ارشد ندیم نے کامیاب کراچی میراتھن کے انعقاد پر گورنر سندھ کو مبارکباد پیش کی۔گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وسائل کی کمی کی وجہ سے کئی باصلاحیت کھلاڑی پیچھے رہ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ کے باصلاحیت کھلاڑی گورنر ہائوس آئیں،انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔