وزیراعلی پنجاب نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے مثالی منصوبے شروع کئے ہیں،چوہدری محمد اکرام

73

سیالکوٹ ۔ 27 جنوری (اے پی پی):سابق ایم پی اے و سٹی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی منصوبے شروع کئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہی ہیں، ن لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی ہے،آج ملک میں ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات میں اقتدار سنبھالا،انہوں نے ملکی مفاد کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کئے جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں،مہنگائی بتدریج کم ہو رہی ہے اور اب ہمارا ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔