اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل نئے بنچ کی تشکیل کیلئے واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
پیر کے روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل زاہد آصف چودھری،پی ٹی آئی وکلاء شعیب شاہین،علی بخاری،نیاز اللہ نیازی،سردار مصروف خان اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔
درخواست گزار وکیل زاہد آصف چوہدری نے کہاکہ ہم نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ دلائل دینے سے پہلے ہم کچھ کہنا چاہ رہے ہیں،آپ یہ کیس سیشن کورٹ میں سن چکے ہیں ،کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے کیس واپس چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔