سرگودھا ۔ 28 جنوری (اے پی پی):میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے انبالہ مسلم ہائی سکول سرگودھا کے اطراف پختہ تجاوزات کومسمارکر دیا ۔ منگل کو کمشنر سرگودھا ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر چیف آفیسر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمر فاروق کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کے تحت اندرونِ شہر بلاک نبمری 2 میں انبالہ مسلم ہائی سکول کے اطراف تاجروں نے پختہ تجاوزات قائم کی ہوئی تھیں جن کو مسمارکر دیا گیا۔
سینئرانکروچمنٹ آفیسر شاہد محمود نے عملہ اور مشینری کے ہمراہ قبضہ مافیا کی جانب سے بنا ئے گئے تھٹرے مسمار کر کے میٹریل اُٹھوا دیا۔ اس دوران صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے سٹی پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔ چیف آفیسر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عمر فاروق کے مطابق دیگر بازاروں میں بھی پختہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552726