34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںسب ڈویژن شاردہ کو سیاحت کے لیے موزوں بنانے کیلئے شاندار واک...

سب ڈویژن شاردہ کو سیاحت کے لیے موزوں بنانے کیلئے شاندار واک وے تعمیر کریں گے، صدر ن لیگ آزاد کشمیر

- Advertisement -

نیلم۔ 28 جنوری (اے پی پی):صدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر وممبرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ سب ڈویژن شاردہ کو سیاحت کے لیے موزوں بنانے کیلئے شاندار واک وے اور پارک تعمیر کریں گے۔شاردہ نالہ کے دونوں اطراف پروٹیکشن وال تعمیرکی جائے گی۔شدیدموسمی صورتحال میں فیسٹیول کاانعقاد منتظمین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔افواج پاکستان کی آزادکشمیر کے لیے قربانیاں قابل ستائش ہیں۔

گزشتہ روز شاردہ فیسٹیول کے موقع پرصدرمسلم لیگ ن آزادکشمیر وممبرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے شاردہ پریس کلب میں میڈیاکے نمائندگان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی ضرورت سڑک، پلوں کی تعمیر کے بعد بالائی نیلم کو وینٹرسیاحت کے لیے حکومتی سطح پرکھولیں گے۔ برفباری میں پاکستا ن و آزادکشمیربھرسے سیاحت کے شوقین یہاں آئیں گے۔

- Advertisement -

ہائیڈل کے شعبہ جات میں بہتری سے جنگلات کوتحفظ اورروزگارمیں اضافہ ہوگا۔نیلم کی 70سالہ محرومیاں گزشتہ 10 سال میں کم ہوئیں، انشاء اللہ آنیوالے دور میں نیلم ہر موسم کیلئے موزوں علاقہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کشن گھاٹی سے لیکر شاردہ آخری کارنر تک دریائے نیلم کنارے شاندار واک وے اور شاردہ نالہ پر حفاظتی دیواریں تعمیر کی منظوری دینگے۔انہوں نے شاردہ میں جاری فیسٹیول کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے۔ شدیدموسمی صورتحال میں نوجوانوں کو تفریح مہیاکرنے میں افواج پاکستان کے شکرگزارہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552905

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں