31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںصوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی پانی بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے...

صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی پانی بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے حب پہنچ گئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پرپانی بحران کی صورتحال کا جائزہ لینے صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی حب دورے پر پہنچ گئے ۔حب میں صوبائی وزیرکے زیر صدارت پانی بحران بحران پر اجلاس کا منعقد ہوا ،اجلاس میں سیکرٹری حافظ ماجد، پی ڈی وندرڈایم ناصر مجید، ایکسئن ایریگیشن عبدالجبارزہری ، ڈپٹی کمشنر حب منصورقاضی، چیف انجینئر پی ایچ ای عارف شاہ اورصنعتکارشریک ہوئے ۔ اجلاس میں صنعتی زون اورشہری آبادی کی ضروریات کیلئے واٹرپلان اور تین ارب روپے کی لاگت سے حب ڈیم سے لیڈااسٹوریج تالاب تک پائپ لائن اسکیم کی منظوری دی گئی ۔صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں ، صوبہ بھر سے لوگ روزگار حصول کیلئے انڈسٹریل سٹی حب کا رخ کرتے ہیں ۔

صوبائی وزیر ایریگیشن صادق عمرانی نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ، وزیراعلی کی واضح ہدایات ہیں کہ ضلع حب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ، صوبائی وزیرمیر علی حسن زہری کی تجویز پر ضلع حب میں دس ڈیمز بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریلائِزیشن کیلئے پانی بنیادی ضرورت ہے اسکے لئے منصوبہ بندی کرنی ہوگی ، حب ڈیم سے بلوچستان کا واٹرشیئر بڑھانے کیلئے حکام سے بات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی زون حب کی ضروریات کیلئے گیس کے شیئر پر عملدرآمد کروائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552952

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں