26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے عدالت پر اعتراض کے باعث سماعت ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں میں وکلاء کی جانب سے عدالت پر اعتراض کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔منگل کو سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر کے علاوہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت پیش ہوئے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے کلائنٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں،یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئر جج پہلے سے سُن چکے ہیں،خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی۔

عِدت کیس میں انہی گراؤنڈز پر کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کا آرڈر ہو گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں،میرے پاس تحریری طور پر اعتراض کی درخواست موجود ہے لیکن دائر نہیں کرنا چاہتا۔میری استدعا ہے کہ عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتہ پر تھوڑا سوچ لے۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں