20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر شیری رحمان کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی...

سینیٹر شیری رحمان کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے کامیابی سےپانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، امن دشمنوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید نائیک طاہر خان اور نائیک طاہر اقبال پوری قوم کا فخر ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ دہشتگرد جان لیں بہادر جوان اور بہادر قوم اپنی جانیں قربان کرتی رہے گی لیکن کسی صورت وطن پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے شہدا کی درجات بلندی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553010

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں