پیرس۔29جنوری (اے پی پی):فرانس مصنوعی ذہانت کی جدت کے شعبے میں یورپ کے دیگر تمام ممالک پر سبقت لے گیا ، اس کی ڈیجیٹل ایسوسی ایشن کے مطابق 2024 کے اختتام تک ملک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرگرم اداروں کی تعداد 751 تک پہنچ گئی جو سالانہ بنیاد پر 27 فیصد زیادہ ہے۔وام کی رپورٹ کے مطابق ان سٹارٹ اپس میں 36 ہزار سےزیادہ افراد ملازمت کر رہے ہیں جن میں صحت عامہ اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔
فرانس میں اے آئی کمپنیوں نے اپنی ابتدا سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 13 ارب یورو کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے جن میں صرف 2024 کے دوران 2 ارب یورو کی سرمایہ کاری شامل ہے۔موجودہ مصنوعی ذہانت کے منظرنامے میں 43 فیصد سٹارٹ اپس جدید جنریٹیو اے آئی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر کام کر رہے ہیں، 28 فیصد مشین لرننگ اور 20 فیصد ڈیپ لرننگ کے شعبے میں مہارت رکھتے ہیں۔