ناقص اشیائے خوردونوش تلف اورجرمانے

73

شیخوپورہ۔ 29 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا، معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 61 ہزار 210 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع اشیاء جن میں 170 کلو سرخ مرچیں ، 75 لیٹر مشروبات ، 1.8 کلو زائد المیعاد اشیاء خورد نوش سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کےبارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے