26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں شرکت کے لئے 3...

قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں شرکت کے لئے 3 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہو گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):قومی ٹیم ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں شرکت کے لئے 3 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ چیمپئن شپ 7 سے 16 فروری تک تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی جس میں ایشین ممالک کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نےایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائل کراچی میں لئے جس میں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ،اس کے بعد ایونٹ میں قومی ٹیم کےحتمی انتحاب کے لئے کیمپ لگایا گیا ہے جس میں سے 6مرد اور 2 خواتین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

جوکہ ایونٹ میں شرکت کے لئے کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے ،امید ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ میں 5فروری کو ایشین کنفیڈریشن کے انتخابات بھی ہوں گے جس میں 44 ممالک کے درمیان انتخابات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں بطور مینجمنٹ کمیٹی حصہ لیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553408

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں