28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںتوشہ خانہ ٹو کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی...

توشہ خانہ ٹو کیس ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فوری بنچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے لئے فوری بنچ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ یہ بنچ بریت درخواست پر سماعت نہ کرے اور نئے بنچ کی تشکیل کے لئے معاملہ واپس چیف جسٹس کو بھجوا دیا جائے کیونکہ اس سے قبل توشہ خانہ ٹو سے متعلقہ درخواستیں اسی ہائی کورٹ کا دوسرا بنچ سن چکا ہے۔

جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم نامہ میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں کہ بنچ پر اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ بنچ سے الگ ہو یا نہ ہو۔عدالت نے بنچ پر اعتراض کے نکتہ پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ نئی تاریخ رجسٹرار آفس بعد میں مقرر کرے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں