22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام کا اسرائیل سے اپنے جنوبی مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا مطالبہ

شام کا اسرائیل سے اپنے جنوبی مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا مطالبہ

- Advertisement -

دمشق۔30جنوری (اے پی پی):شام نے ایک بار پھر اسرائیل سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی فوج واپس بلائے اور جنوبی سرحد کے اندر قبضے میں لئے گئے علاقے خالی کرے ۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور وزیر دفاع مرہف ابو قصرہ نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل فار پیس کیپنگ آپریشنز جین پیئر لاکروکس سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے اسرائیلی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے جنوب میں ان علاقوں سے دستبردار ہو جائیں جن میں انہوں نے دراندازی کی تھی۔

ملاقات دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ شام 1974کے مینڈیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور سرحد پر اپنی پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی افواج فوری طور پر پیچھے ہٹ جائیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کوہ حرمون کی چوٹی پر اور بفر زون میں غیر معینہ مدت کے لیے تعینات رہے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553678

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں