21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا اقوام متحدہ کے سربراہ...

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا اقوام متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ

- Advertisement -

اقوام متحدہ۔30جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان جنہیں اجتماعی طور پر E-10 کہا جاتا ہے ، کے لئے پاکستان ہاؤس میں ماہانہ ظہرانے کی میزبانی کی ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ای۔ 10 ممبران کو اقوام متحدہ کے امن مشن کے مستقبل اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد اقوام متحدہ کے امن مشنز اور افغانستان میں صورتحال کے حوالہ سے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں