وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں سے مقابلے کے شہدامیجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراج عقیدت

127
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز کو بلاک کرنے سمیت فیصلے کئے گئے

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن رضانقوی نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے وطن میں امن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں،ان کی بہادری پر فخر ہے، قوم کے یہ بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے بہادری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند رتبہ پایا،ان کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیرداخلہ نےشہید میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نےخوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے