26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی ایس پی سٹی سرکل ڈیرہ کا بینکوں کی سیکیورٹی کا معائنہ

ڈی ایس پی سٹی سرکل ڈیرہ کا بینکوں کی سیکیورٹی کا معائنہ

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 30 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان نے شہر میں موجود تمام بینکوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بینکوں کے داخلی اور خارجی راستوں، سیکیورٹی کیمروں اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس موجود اسلحے کو بھی مکمل چیک کیا۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت مستعد رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے پولیس ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کےلئے گشت اور نگرانی کے نظام کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر بینک انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہریوں نے بھی پولیس کے اس اقدام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امن و امان کی بہتری میں پولیس کے کردار کی تعریف کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553899

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں