سردار ایاز صادق کا ضلع میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارجی جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

80
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بجٹ سیشن 2025-26 سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس( 10 جون) طلب کر لیا

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 خوارجی کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔