کوہستان لوئر ،5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

99

پٹن۔ 31 جنوری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کوہستان لوئر محمد اظہر خان کی زیر صدارت 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں اور انہیں ذمہ داریاں تفویض کیں۔