22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل ہائی وے اتھارٹی کا موٹرویز پر آج سے 100 فیصد ایم...

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا موٹرویز پر آج سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا۔

این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ کم بیلنس یا کیش ٹول ٹیکس کی صورت میں اضافی 25 فیصد ٹیکس ادا کرناہو گا جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں