آر اے بازار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چورگرفتار

89

راولپنڈی۔1فروری (اے پی پی):آر اے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم عمر سے دو مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔