ملتان ۔ 01 فروری (اے پی پی):چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق جنوری کے مہینے میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے
55 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا جبکہ 44 بچوں کو لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا ۔ حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث نومولود، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے ۔