وزیراعلی سندھ کا قلات میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

97
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فیکٹری میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

کراچی۔ 01 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 23 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک میں امن و استحکام کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔مرادعلی شاہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں، دہشت گردی کے جلد خاتمے کے لیے تمام ترضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔امن و استحکام کے قیام کو یقینی بنانے میں سیکیورٹی فورسز کی ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر قوم کی حفاظت کے لیے بھر پور کردار ادا کیا، اس سے ہماری سیکوریٹی ایجنسیز کی بہترین صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے آپریشن کے دوران 18 بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا، انہوں نے شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے ابدی سکون اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی دعا کی۔