کوئٹہ۔ 01 فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں
لیکن ایسے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،انہوں نے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔