22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںسمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر جاری مالی سال کے دوران...

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر جاری مالی سال کے دوران 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانےوالی رقوم جاری مالی سال کے دوران 35 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کی غیر قانونی منتقلی کی حوصلہ شکنی اور سمندر پار افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کی وصولیاں 35 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔

- Advertisement -

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر کے محصولات 33 فیصد بڑھوتری سے 17.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 30.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں