وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا بیان

89
پہلے دن وزیر اعظم خود صبح 8 بجے دفتر میں تھے، اب تمام دفاتر صبح 8 بجے کھلیں گے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو ایک بھارتی دہشت گرد اور جاسوس ہے اور اس کا اعتراف وہ خود کر چکا ھے،قومی سلامتی کے امور کو مد نظر رکھتے ہوئے کلبھوشن کےخلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی گئی،وزارت قانون عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہی ہے، پاکستان کی قومی سلامتی کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا، قومی سلامتی سے متعلقہ اہم معاملے پر سیاست کرنا قومی مفاد کے منافی ہے، دنیا کو اس وقت ایک متحد اور مضبوط آواز جانی چاہےے،کلبھوشن کے مقدمہ کو عالمی عدالت انصاف میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جمعرات کو جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے، پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن سمیت ہم سب کو قومی مفاد کے فیصلے اور معاملات پر متحد ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا، اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے۔