وزیر مملکت اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب

171
APP85-18 ISLAMABAD: May 18 - Ms. Marriyum Aurangzeb, Minister of State for IB&NH addressing Montessori kits distribution ceremony at local girls college. APP

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات ، قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے سرکاری شعبہ کے تعلیمی اداروں میں نجی شعبہ کے ہم پلہ سہولیات کی فراہمی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے متعارف کرائی گئی تعلیمی اصلاحات کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، مانٹیسوری کلاسز کااجراءاور سرکاری و نجی تعلیمی شعبہ کا اشتراک اس جانب ایک اہم قدم ہے ، پہلی مرتبہ سرکاری تعلیمی اداروں کی بسوں کو جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم سے منسلک کیاجائے گا جس سے والدین کواپنے بچوںسے متعلق حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں اسلام آباد گرلزماڈل سکول جی سکس ون فور میں پروان نیشنل سنٹر فار ایکسیلینس ارلی چائلڈ ہڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن اور وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام مانٹیسوری کٹس کی تقسیم کے حوالے سے کیاگیا ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پہلی مرتبہ سرکاری شعبہ کے تعلیمی اداروں میں اصلاحات متعارف کروائی گئیں اور محترمہ مریم نواز نے جس بصیرت سے وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے منصوبہ بندی کی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں وزیر اعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام کے مشیر علی رضا کی کوششیں اور پروان جیسے نجی ادارے کاتعاون بھی قابل ستائش ہے۔