- Advertisement -
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمرود میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عبدالخالق نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا۔ پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر محسن نقوی نے فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت کیلئے مامور پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید پولیس کانسٹیبل عبدالخالق کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی ڈیوٹی کے دوران شہید کانسٹیبل عبدالخالق کی فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555265
- Advertisement -