25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںعوام پی ٹی آئی سے چھٹکارہ حاصل کرکے یوم نجات منائیں گے...

عوام پی ٹی آئی سے چھٹکارہ حاصل کرکے یوم نجات منائیں گے ، سینیٹر طلال چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تنائو اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، پی ٹی آئی یوم سیاہ منائے یا احتجاج کرے عوام ان سے چھٹکارہ حاصل کرکے یوم نجات منائے گی۔ پیر کو پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمر ایوب شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، وہ ان سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کرکے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آخر تحریک انصاف کو کہاں سے امید نظر آ رہی ہے کہ وہ مذاکرات سے بھاگ کر پھر احتجاجی تحریکوں کی طرف جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل سے رہا کرو تو مذاکرات کروں گااور احتجاج ملتوی کروں گا ۔ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ عوام ان کے دھوکے میں آنے والے نہیں، یہ یوم سیاہ منائیں یا احتجاج کریں، اب عوام ان سے چھٹکارہ حاصل کرکے یوم نجات منائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555388

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں