صوابی میں یوم یکجہتی کشمیر کےحوالے سے تیاریاں جاری

114

پشاور۔ 03 فروری (اے پی پی):ملک بھر کی طرح صوابی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوابی میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ صوابی نے داخلی راستوں اور نمایاں مقامات پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےبینرز آویزاں کئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کو اجاگر کرنا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔